سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے نیا نظام متعارف
نئے ایس او پیز کے تحت ہر سکول کا ماہانہ وزٹ لازمی قرار،اے ای او مانیٹرنگ کا پابند
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے نیا نظام متعارف ،محکمہ سکول ایجوکیشن نے انٹیگریٹڈ یونیفائیڈ مانیٹرنگ ایپ کا دائرہ کار بڑھاکر سرکاری، پیف اور پیما کے تحت چلنے والے تمام سکولوں کو ایک ہی نظام میں شامل کرلیا۔ نئے ایس او پیز کے تحت ہر سکول کا ماہانہ وزٹ لازمی قرار دیدیا گیا،مانیٹرنگ ایپ میں ریکارڈ نہ ہونیوالے وزٹ قبول نہیں ہونگے ۔دو نومبر سے تمام سرکاری، پیف اور پیما سکولوں کو انٹیگریٹڈ یونیفائیڈ مانیٹرنگ ایپ کے ذریعے مانیٹر کرنے کا فیصلہ ، پیف کے زیرانتظام آؤٹ سورس اور نجی سکولوں کی بھی اسی ایپ سے مانیٹرنگ ہوگی۔نئے مانیٹرنگ ایس او پیز کے مطابق ہر اے ای او اپنے مرکز کے تمام سکولوں کی ماہانہ مانیٹرنگ کا پابند ہوگا۔
اے ای او کو ہر ورکنگ ڈے پر کم از کم ایک سکول کا وزٹ کرنا ہوگا۔پہلا مانیٹرنگ راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد اضافی ورکنگ ڈیز میں سکولوں کے دوبارہ دورے بھی کیے جائینگے ۔ اے ای اوز کی جانب سے ایپ پر جمع کرائی گئی رپورٹس کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی مانیٹرنگ کا مستند ریکارڈ تصور کیا جائے گا، جبکہ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اسسٹنٹس کی رپورٹس تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے طور پر استعمال ہونگی۔سکولوں کی کارکردگی کیساتھ اضلاع کی رینکنگ بھی نئے نظام سے منسلک کردی گئی ہے۔نئے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پرافسروں سے جوابدہی بھی کی جائیگی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سی ای اوز کو نئے احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments