ویٹرنری یونیورسٹی کا بنگالی طلبہ کیساتھ انٹرایکٹو سیشن کا اہتمام

ویٹرنری یونیورسٹی کا بنگالی طلبہ  کیساتھ انٹرایکٹو سیشن کا اہتمام

لاہور(خبر نگار)ویٹرنری یونیورسٹی لاہور نے سٹی کیمپس میں سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ احمد عزیز تارڑ کیساتھ بنگلہ دیشی ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن کے طلبہ کے انٹرایکٹو سیشن کا اہتمام کیا۔

چٹا گانگ ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز یونیورسٹی اور گونو یونیورسٹی بنگلہ دیش سے 30ڈاکٹر ویٹر نری میڈیسن کے طلبہ ویٹر نری یونیورسٹی لاہور میں ایک ماہ کی ایکسٹرن شپ پر ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی نے شرکا کو ایکسٹرن شپ پروگرام کے ماڈیولز اور مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا ۔سیکرٹری لائیو سٹاک نے بنگلہ دیشی طلبہ کو محکمہ پنجاب بارے پریزنٹیشن دی۔ اُنہوں نے کہا لائیو سٹاک کا زرعی ویلیو ایڈیشن میں 62.45 فیصد اور قومی جی ڈی پی میں 14.64 فیصد حصہ ہے۔ سیشن میں چٹا گانگ ویٹر نری یونیورسٹی کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر رشید العالم، ڈین فیکلٹی ویٹرنری سائنس پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف ودیگرسینئر فیکلٹی ممبران اور آفیشلز موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...