منشیات بیچنے سے روکنے پر قینچی سے وار،شہری شدید زخمی
گرین کالونی میں وسیم کا بازو،کمرزخمی، 50مقدمات کاریکارڈ یافتہ ملزم شرافت گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)منشیاتفروخت کرنے سے منع کیوں کیا ،ملزم کی شہری کو قتل کرنے کی کوشش ،کوٹ لکھپت پولیس نے اقدام قتل میں ملوث ملزم کو قینچی سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شرافت نامی شخص گرین کالونی میں متاثرہ شخص وسیم کے گھر کے باہر منشیات فروخت کر رہا تھا جسکے منع کرنے پر ملزم نے تیز دھار آلے قینچی سے حملہ کردیاجس سے شہری کے بازو، کمر اور بائیں جانب شدید زخم آئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی شہری کو جنرل ہسپتال منتقل کر کے ملزم شرافت کو گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments