نیلا گنبد پارکنگ پلازہ منصوبہ لاگت میں50کروڑ کا اضافہ

نیلا گنبد پارکنگ پلازہ منصوبہ لاگت میں50کروڑ کا اضافہ

تعمیراتی کام بھی مقررہ ڈیڈ لائنز کے باوجود مکمل نہ ہو سکا، ٹیپا نے مزید فنڈز مانگ لئے

لاہور(شیخ زین العابدین )لاہور کے اہم تجارتی مرکز انارکلی میںنیلا گنبد پارکنگ پلازہ منصوبہ کی لاگت میں50کروڑ کا اضافہ، تعمیراتی کام بھی مقررہ ڈیڈ لائنز کے باوجود مکمل نہ ہو سکا۔ڈیزائن اور بی او کیو آئٹمز میں تبدیلیوں سے لاگت بڑھنے کا انکشاف ،ٹیپا نے اضافی اخراجات کیلئے محکمہ خزانہ سے فنڈز مانگ لیے ۔تینوں بیسمنٹس اور ٹاپ سلیب کا گرے سٹرکچر مکمل تاہم منصوبے کی تکمیل اب دسمبر 2026 تک متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق نیلا گنبد زیر زمین پارکنگ پلازہ منصوبے کی مجموعی لاگت کا ابتدائی تخمینہ 2 ارب 45 کروڑ10لاکھ لگایا گیا تھا تاہم50کروڑ کے اضافے کے بعد منصوبے کا مالی حجم مزید بڑھ گیا ہے ۔اگلے مرحلے میں مکینیکل اور الیکٹریکل ورکس کیساتھ فنشنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ پلازہ کی تعمیر کا آغاز اگست 2025 میں کیا گیا، منصوبہ پہلے 10جون 2026تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی، جسے بعد ازاں بڑھا کر 30 جون مقرر کر دیا گیا، تاہم دونوں مقررہ تاریخوں تک تعمیراتی کام مکمل نہ ہو سکا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...