گھریلو ملازمہ پر تشدد کیس کی مرکزی ملزمہ پکڑی گئی

گھریلو ملازمہ پر تشدد کیس  کی مرکزی ملزمہ پکڑی گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقے میں گھریلو ملازمہ تشدد کیس پر پولیس نے مرکزی ملزمہ کو گرفتارکر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔

 14 سالہ نور فاطمہ کی والدہ کی درخواست پر تھانہ نشتر کالونی میں مالک مکان فرزانہ اور ثانیہ کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مدعیہ نے الزام عائد کیا کہ اسکی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناکرگلے پر چھری چلانے کی کوشش بھی کی گئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل فرزانہ کی مدعیت میں نور فاطمہ اور اسکی والدہ پر 48 ہزار روپے ، 5.33 تولے سونا اور 14 سوٹ چوری کرنے کامقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ، چوری اور تشدد الزامات کی تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کر دی گئی ہے ۔میرٹ پر کارروائی یقینی بنائی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...