جی سی یو اکیڈمک سٹاف الیکشن، ڈیموکریٹک فرنٹ کامیاب
لاہور (خبر نگار)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے الیکشن میں ڈیموکریٹک فرنٹ کا پورا پینل 2026-28کیلئے بلامقابلہ منتخب ہو گیا۔
شعبہ اردو کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر احتشام نئے صدر منتخب ہوگئے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک 12 امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے۔ چنانچہ 24نومبر کو ہونیوالی پولنگ منسوخ کر دی گئی ۔ڈیموکریٹک فرنٹ کی یہ مسلسل چوتھی کامیابی ہے ۔د یگرنومنتخب عہدیداران میں نائب صدر (آرٹس)پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ غنی (سیاسیات) ،نائب صدر (سائنس)پروفیسر ڈاکٹر راجہ شاہد اشرف (کیمسٹری)،جنرل سیکرٹری یاسر نور (الیکٹرانکس) ، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر اویس قاسم (کمپیوٹر سائنس) ،فنانس سیکرٹری ڈاکٹر علی رضا الٰہی (کامرس اینڈ فنانس)،ایگزیکٹو ارکان (آرٹس) ڈاکٹر شبنم (پنجابی)، ڈاکٹر علی (میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز)، ڈاکٹر لبنیٰ اکرم (آرکائیو سٹڈیز) ،ایگزیکٹو اراکین (سائنس)ڈاکٹر ظفر (نباتیات) ، ڈاکٹر توصیف (کیسپ) اور ارم مخدوم (نفسیات) شامل ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments