ڈی آئی جی آپریشنز کااردل روم ، 11 سزاؤں کیخلاف دوبارہ انکوائری کا حکم
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے واضح کیا ہے کہ اختیارات سے تجاوز، رشوت خوری اور شہریوں سے بدسلوکی میں ملوث اہلکاروں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی، ایسے ڈسمس اہلکاروں کی بحالی نہیں ہوگی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہفتہ وار اردل روم کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے اہلکاروں کی 17 اپیلوں پر سماعت کی اور فیصلے کرتے ہوئے متعلقہ افسروں کو عملدرآمد کے احکامات جاری کیے ۔ 11محکمانہ سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر دوبارہ انکوائری کا حکم دیااور 4 اپیلیں مسترد کرکے پہلے سے دی گئی سزائیں برقرار رکھیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ فرائض میں غفلت، اختیارات کے ناجائز استعمال اور شہریوں سے بدسلوکی پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments