چودھری رحمت علی کے یومِ پیدائش پرخصوصی کانفرنس
مقررین کا تحریک پاکستان میں خدمات انجام دینے والوں کو خراجِ عقیدت پیش
لاہور (سٹاف رپورٹر)چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ ٹاؤن شپ کے زیر اہتمام داعی تحریکِ پاکستان اور لفظ ’’پاکستان‘‘کے خالق چودھری رحمت علی کے 129ویں یومِ پیدائش کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ چودھری رحمت علی بوائز ہائی سکول ٹاؤن شپ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہ کانفرنس میں سینئر صحافیوں مجیب الرحمن شامی ، سہیل وڑائچ ، پروفیسر ڈاکٹر محبوب ،پروفیسر ڈاکٹر خواجہ علقمہ، پروفیسر ڈاکٹر تراب الحسن سرگانہ، اصغر عبداللہ اور سلمان عابد نے اظہار خیال کیا۔ ’’پاکستان: تجویز سے تکمیل تک ‘‘کے عنوان سے اس کانفرنس میں اساتذہ، طلبہ، سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مقررین نے تاریخی حوالوں سے تحریک پاکستان کے سفر میں شامل نمایاں شخصیات کی خدمات کا تفصیلی تذکرہ کیا اورانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments