ایس پی کے اعزاز میں الوداعی تقریب
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او آفس میں ایس پی غلام حسین چوہان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور ڈی آئی جی ایڈمن نے شرکت کی۔
غلام حسین چوہان سی سی پی او آفس میں بطور ایس ایس پی لیگل فرائض انجام دے رہے تھے جنہیں اب سنٹرل پولیس آفس میں بطور اے آئی جی لیگل تعینات کر دیا گیا ہے ۔اس موقع پر سی سی پی او نے غلام حسین چوہان کیلئے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے کہا امیدہے کہ وہ نئی ذمہ داریاں بھی احسن طریقے سے نبھائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments