بنگلہ دیش کے 35 رکنی وفد کا پنجاب سیف سٹیز کادورہ
لاہور(کرائم رپورٹر)بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطح سول سروسز کے 35 رکنی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی دفاترکا دورہ کیا۔
وفد میں ایڈیشنل سیکرٹریز، جوائنٹ سیکرٹریز، ڈائریکٹر جنرلز اور مختلف وزارتوں کے اعلیٰ افسر شامل تھے ۔چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر سیف سٹیز کامران حمید نے وفد کا استقبال کیا اور مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔ اس موقع پر ایم ڈی سیف سٹیز احسن یونس نے وفد کو ادارے کی کارکردگی، جدید ٹیکنالوجی اور سمارٹ سیف سٹیز پروگرام پر بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments