ننکانہ صاحب میں فیملی فوڈ کورٹ قائم
ننکانہ صاحب (خبر نگار) ننکانہ صاحب کی ہاؤسنگ کالونی میں پوسٹ آفس کے قریب کچرا پوائنٹ ختم کرکے خوبصورت فیملی فوڈ کورٹ قائم کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر رعنا حمید نے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ندا اقبال کے ہمراہ فوڈ کورٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر رعنا حمید نے تعیناتی کے ابتدائی دنوں میں علاقے کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا تھا اور ایک شہری کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے کچرا پوائنٹ دوسری جگہ منتقل کرنے اور اس مقام کو خوبصورت کمیونٹی اسپیس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے اور خاندانوں کے لیے تفریحی سہولت مہیا کرنے کے مقصد سے اس منصوبے پر کام شروع کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ندا اقبال اور متعلقہ عملے کی دو ماہ کی محنت سے جگہ کی تزئین و آرائش کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments