غیر قانونی شکار،27ملزم گرفتار ،پرندے ،گیدڑ بازیاب ،جرمانے
لاہور(اے پی پی)محکمہ جنگلی حیات پنجاب وائلڈ لائف رینجرز نے صوبہ بھرسے جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیر قانونی شکار، کاروبار، قبضہ اور سوشل میڈیا پر انکی تشہیر کی پاداش میں 27 شکاری گرفتار کرکے 10 جنگلی پرندے 1 گیدڑ بازیاب کروائے، 16 شکاریوں کو 5 لاکھ 41 ہزار روپے جرمانہ کیا۔
6 شکاریوں کیخلاف وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ جبکہ بقیہ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا گیا۔ وائلڈلائف رینجرز لاہور نے طوطوں کی نیٹنگ میں ملوث ملزم کوگرفتار کر کے 2طوطے برآمد کر لئے اورکبوتر کے شکاری کو 40ہزار جرمانہ کیا ۔ وائلڈ لائف رینجرز شیخوپورہ نے جنگلی پرندوں کا شکار کرنے والے شکاری کو 30 ہزار جرمانہ کیا۔ وائلڈ لائف رینجر گوجرانوالہ نے غیر قانونی قبضہ تیتر وتجارت جنگلی پرندوں کے 3 شکاریوں کو گرفتار کر کے 85ہزار جرمانہ کیا۔ وائلڈ لائف رینجر سیا لکوٹ نے خطرناک جنگلی جانوروں کے ساتھ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا جبکہ شہری علاقہ سے مادہ پاڑہ ہرن بحفاظت ریسکیو کر کے واپس قدرتی ماحول میں آزاد کر دی۔
وائلڈ لائف رینجر لیہ نے پرندوں کی نیٹنگ ،ایئرگن کیساتھ فاختہ کے شکار اور نایاب سانڈھوں کی پکڑ دھکڑپر11 شکاریوں کو گرفتار کر کے 1زندہ گیدڑ برآمد کر کے انہیں مجموعی طور پر ساڑھے 3 لاکھ روپے جرمانہ کیا ۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر مظفرگڑھ نے فالکن اور تیتر کے 5غیر قانونی شکاری گرفتار کر لئے ۔ وائلڈ لائف رینجر میانوالی نے فالکن کے دو شکاری گرفتار کر کے ان سے 6کبوتر،2 فاختہ اور 2نیٹنگ گیئرز برآمد کر لئے ۔وائلڈ لائف رینجر جہلم ارشد ناز نے ڈومیلی سے جنگلی پرندوں کے شکار پر ملزم گرفتار کر کے بندوق اور کارتوس قبضہ میں لیکر ملزم کو 75 ہزارجرمانہ عائد کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments