ڈی ایس ریلوے کاواشنگ لائنز کادورہ ، نکاسی آب پلان کابھی جائزہ
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ڈی ایس ریلوے لاہور انعام اللہ نے واشنگ لائنز کا دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈی ایس آپریشنز حمدان نذیر، ڈپٹی ڈی ایس انفراسٹرکچر قاضی جواد ودیگر ڈویژنل افسر بھی ہمراہ تھے ۔ڈی ایس کو واشنگ لائنز میں جاری انجینئرنگ پروجیکٹس۔۔
، ٹرینوں کے ریکس کی آمد و رفت اور مینجمنٹ کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے واشنگ لائنز کے ڈرینج سسٹم اور پانی کی مؤثر نکاسی کیلئے تیار کردہ پلان کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی ایس نے کوچوں کی بہتر مینجمنٹ اور ٹرینوں کی آمد و رفت کو بروقت بنانے کیلئے ہدایات دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments