میپکو ریجن میں لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری

میپکو ریجن میں  لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر) میپکو ترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، کریش مینٹی نینس پروگرام اور۔۔۔

 ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی 6 اور 7 دسمبر 2025ء (ہفتہ/اتوار) کو مختلف اوقات میں درج ذیل فیڈرز سے معطل رہے گی۔بتایا گیا ہے کہ 7دسمبر کو ملتان سرکل کے 11کے وی طاہر آباد، اسلام پور، پیپسی کولا، سورج میانی، برن یونٹ، ہائی کورٹ، نشتر 1 اور عثمانیہ بازار فیڈرز سے بجلی صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بند رہے گی۔ اسی طرح 11 کے وی عید گاہ، گلگشت، واپڈا کالونی، طارق آباد، عثمان آباد اور رضا ہال فیڈرز سے بجلی صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک معطل رہے گی۔ مزید برآں 11 کے وی شمس آباد، سبزہ زار، خان ویلج اور گرے والا فیڈرز سے بجلی صبح 9 بجے سے 11 بجے تک بند رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں