فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر دودھ فروش کیخلاف مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر) فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر شاہ شمس تھانہ پولیس نے ایک دودھ فروش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔۔۔۔
پولیس کے مطابق محمد کاشف نے رپورٹ دی کہ ٹیم کے ہمراہ ملزم محمد نعیم کی دودھ کی دکان پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے دودھ کے سیمپل لے کر لیبارٹری بھیجے گئے ۔ تجزیے کے دوران دودھ ناقص اور ملاوٹ شدہ پایا گیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کیخلاف فوڈ قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کردیا۔