معاشی پالیسیاں عوام دشمن مشکلات میں اضافہ،سید ناصر شاہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)سماجی شخصیت پیر سید ناصر شاہ نے پنجاب حکومت کی معاشی پالیسیوں کو غریب دشمن قرار دیتے ہوئے۔۔۔
شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، ٹیکسوں کے بوجھ، بے روزگاری اور انتظامی بے حسی نے ہر طبقے کی زندگی متاثر کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتیں عوام کی برداشت سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ تنخواہ دار طبقہ، دیہاڑی دار مزدور، کسان، تاجر اور نوجوان سب ہی مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے معاشی فیصلوں نے عام شہری کا جینا مشکل بنا دیا ہے اور فوری ریلیف دینا وقت کی ضرورت ہے ۔