پیپلز پارٹی اقتدار نہیں اقدار کی سیاست کرتی ، رانا خالد محمود

پیپلز پارٹی اقتدار نہیں اقدار  کی سیاست کرتی ، رانا خالد محمود

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے۔۔۔

 کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اقتدار نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے مختلف سیاسی جماعتوں کو آزمایا مگر پیپلز پارٹی کو ووٹ کی طاقت سے کبھی حکومت کا موقع نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب کے عوام نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنایا تو ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں جاری ترقی پنجاب میں بھی لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جو عوام کو ہی طاقت کا سرچشمہ سمجھتی ہے ۔ بلاول بھٹو وزیراعظم بن کر پنجاب کی تقدیر بدلیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں