اشتہاریوں کو بھگانے پر سہولت کاروں کے خلاف الگ الگ مقدمات
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )اشتہاریوں کو بھگانے پر سہولت کاروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج۔۔۔
۔تفصیل کے مطابق کوٹ ادو تھانہ صدر کے ایس ائی محمد ضیائالرحمٰن کو اطلاع ملی کہ عابد عرف بگا اس وقت پل مگسن پر موجود ہے ۔محمد اصغر اے ایس آئی کو اطلاع ملی ارسلان عرف ارشی ہیڈ تونسہ بیراج مشرقی کنارے پر موجود ہے اگر ریڈ کیا جائے تو گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔پولیس نے الگ لگ موقع پر ریڈ کیا توپولیس کو دیکھ کر محمد افضل نے اشتہاری عابد عرف بگا اور محمد ثقلین نے اشتہاری ارسلان عرف ارشی کو آوا ز لگائی بھاگ جاؤ ۔ دونوں اشتہاری الگ لگ موٹرسائیکلوں پر بیٹھ کر فرارہوگئے ۔