مدرسے کاطالب علم اور محنت کش کی بیوی اغواء

مدرسے کاطالب علم اور محنت کش کی بیوی اغواء

گگومنڈی(نامہ نگار)مدرسے کاطالب علم اورمحنت کش کی بیوی اغواء۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں363ای بی کی رہائشی ۔۔۔

مختاراں بی بی کا15سالہ بیٹامحمدمحبوب قرآن حفظ کرنے مدرسہ جامعہ فریدیہ نزدگراسی گراؤنڈ گیالیکن چھٹی کے روزگھرنہ پہنچاتومدرسہ سے پتہ کرنے پرمعلم مدرسہ نے بتایاکہ تمہارابیٹاتوکئی دنوں سے مدرسہ سے غائب ہے ،مختاراں بی بی نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ اس کے بیٹے کواغواء کرلیاگیاہے جبکہ چک نمبر231ای بی کے محنت کش اﷲ دتہ کی بیوی سونیابی بی کو عامر،عطاء محمد،شاہدرحمٰن،وسیم اوراﷲدتہ اغواء کرکے لے گئے ۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے مغویوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں