زمینوں پر قبضے ختم کرانے کا قانون عوام کیلئے بڑا ریلیف ،محمد ناصر بھٹی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار کے رکن اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ناصر بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا ہے ۔۔۔
کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے رقبوں پر قبضے ختم کرانے کے لیے قانون پاس کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سالہا سال زمینوں کے مقدمات چلتے رہتے تھے جس سے لڑائی جھگڑے اور سنگین واقعات جنم لیتے تھے ۔ نئے قانون سے زمینوں کے تنازعات کے حل میں بہتری آئے گی۔ اور عوام کو فوری ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ایک اہم فیصلہ کر کے عوام کی دیرینہ مشکل آسان کر دی ہے اور پنجاب کے لوگوں کے دل ہمیشہ کیلئے جیت لیے ہیں۔