پروفیسر منظور حسین گوندل کی ریٹائرمنٹ پرالوداعی تقریب

پروفیسر منظور حسین گوندل کی  ریٹائرمنٹ پرالوداعی تقریب

مونڈکا (نامہ نگار )ڈگری کالج مظفرگڑھ کے پروفیسر منظور حسین گوندل کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں تقریب ہوئی ۔۔۔

جس میں پرنسپل کالج ،ساتھی پروفیسرز سمیت سابق پرنسپل ڈگری کالج مطفر گڑھ پروفیسر ریٹائر افتخار حسین ہاشمی ،سابق امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرگڑھ ملک رمضان وہاڑی ،نائب امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرگڑھ حافظ احمد محمود اکبر عاجز پروفیسر ملک محمد سلیم روہاڑی سمیت بڑی تعداد میں معززین شہر نے شرکت کی اورپروفیسر منظور حسین گوندل کے بے داغ ماضی فرض شناسی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ پروفیسر ریٹائر منظور حسین گوندل نے کہا کہ وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ باری تعالیٰ نے ان سے انسانوں کی تعلیم و تربیت کا کام لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں