ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے تعلیمی اداروں میں لیکچرزکا اہمتام
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی )ڈی پی او محمد افضل کی ہدایت پر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم جاری ہے ٹریفک پولیس وہاڑی نے۔۔۔
اوور سپیڈنگ، ہیلمٹ و سیٹ بیلٹ کے استعمال اور کم عمر ڈرائیونگ کے نقصانات پر شہریوں خصوصاً طلبا و طالبات کو آگاہی دینے کے لیے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچرز منعقد کیے ۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ندیم اقبال اور انسپکٹر مبشر حسین نے روڈ یوزرز کو ٹریفک قوانین کی پابندی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ہی محفوظ سفر کی ضمانت ہے ۔