تحصیل ہسپتال شجاع آباد میں گرین گارڈن کا افتتاح
سکندرآباد (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد حمیرا شاہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں گرین گارڈن کا افتتاح کردیا۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شجاع آباد میں گارڈن THQ شجاع آباد کا باقاعدہ افتتاح سیدہ حمیرہ شاہ، اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد نے کیا۔ یہ منصوبہ ڈاکٹر ساجد اختر میو، کنسلٹنٹ پیڈیاٹریشن کی خصوصی کاوشوں سے مکمل ہوا۔افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر حسیب کھوکھر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ THQ شجاع آباد، ڈاکٹر آصف راؤ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شجاع آباد،ڈاکٹر احمد خلیل خان ، ڈاکٹر طاہر لودھی، ڈاکٹر غلام عباس، ڈاکٹر شاہد ثقلین، ڈاکٹر عاطف نور، ڈاکٹر غضنفر عباس اور دیگر معزز ڈاکٹرز و اسٹاف نے شرکت کی۔تقریب کا اختتام خصوصی دعا سے ہوا جبکہ شرکاء میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔