مسلح افراد نے اغوا ء کے بعد دو شہریوں سے کارچھین لی
جہانیاں( نمائندہ دنیا )مسلح افراد نے اغوا ئکے بعد دو شہریوں سے کارچھین لی۔رات 12 بجے کے قریب مغوی رانا انور اوروسیم مغل ملتان سے۔۔۔
شاپنگ کرکے واپس اپنے گاؤں آرہے تھے کہ نواحی علاقہ ٹھٹھہ روڈ کوٹ بھارا کے قریب نامعلوم کار سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے روکا اور کار سمیت اغوائکرکے لے گئے ملزم مغویوں کو صبح 6 بجے کے قریب پتوکی کے علاقہ میں پھنک گئے اور ان کی کار لے کر فرار ہوگئے ۔