ستھرا پنجاب پروگرام ، صفائی کاکام مزید بہتر بنانے کی ہدایت

ستھرا پنجاب پروگرام ، صفائی کاکام مزید بہتر بنانے کی ہدایت

صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے خود وزٹ کروں گا،ڈی سی وہاڑی

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام اور بلدیہ بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے کام، ویسٹ کوالیکشن اور دیگر امور بارے بریفنگ دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے کام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کیاور کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام وزیر اعلیٰ مریم نواز کا مشن اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ،صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے خود وزٹ کروں گا گلی محلوں، چوکوں، شاہراہوں، قبرستانوں اور پارکس کی صفائی کے کام کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ صفائی کی ناقص صورتحال ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہروں کی طرز پر دیہاتوں میں بھی صفائی ستھرائی نمایاں نظر آنی چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے مزید کہا کہ عوام کو خوبصورت، صاف ستھرا اور دیدہ زیب ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے ،میونسپل کمیٹیز سروسز کی فراہمی کیلئے بھرپو ر اقدامات کریں ،تمام سٹریٹ لائٹس فعال ہونی چاہئیں ،بس سٹینڈز، عوامی مقامات اور پارکس میں سٹریٹ لائٹس موجودہونی چاہئیں ۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے مزید کہا کہ مین ہولز پر ڈھکن ہر صورت موجود ہونے چاہئیں اگر کسی مین ہول کا ڈھکن غائب ہو جائے تو فوری لگایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں