عبدالحکیم ،ریلوے پل تا موٹروے دریاکا بند تاحال نامکمل

عبدالحکیم ،ریلوے پل تا موٹروے دریاکا بند تاحال نامکمل

موضع باٹیاں اور شہادت کندلہ کے مکین شدید پریشان، فوری تعمیر کا مطالبہ

عبدالحکیم (نامہ نگار، سٹی رپورٹر)عبدالحکیم ریلوے پل سے موٹروے ایم فور تک دریائے راوی کے بند کی تعمیر کا کام تین ماہ گزر جانے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا۔ تعمیراتی کام کی مسلسل تاخیر کے باعث موضع باٹیاں اور شہادت کندلہ کے رہائشی شدید مشکلات اور ذہنی پریشانی کا شکار ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ زیر تعمیر بند کی وجہ سے آمدورفت متاثر ہے ، فصلوں اور روزمرہ کے معمولات پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں جبکہ حکام کی جانب سے تعمیراتی رفتار تیز کرنے کی کوئی واضح پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔عوامی حلقوں نے متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ بند کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں