ہیلمٹ کی شدید قلت ،قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

 ہیلمٹ کی شدید قلت ،قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

من مانے ریٹ ،کہیں 4500 میں فروخت توکہیں 10 ہزار سے بھی تجاوز

جہانیاں (نمائندہ دنیا)ٹریفک قوانین میں سختی کے بعد جہانیاں میں ہیلمٹ کی شدید قلت پیدا ہوگئی، دکانداروں نے من مانے ریٹ مقرر کر دئیے ہیں، کہیں 4500 میں ہیلمٹ مل رہا ہے تو کئی دکانوں پر قیمت 10 ہزار سے شروع ہو رہی ہے جس سے شہری سخت پریشان ہیں۔ شہریوں محمد افضل ،عامر رعلی ،محمد نعیم ،ریاض احمد نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دے کر اِن دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں