چور گینگ ،اشتہاری،منشیات فروش گرفتار، مویشی،شراب آمد

چور گینگ ،اشتہاری،منشیات فروش گرفتار، مویشی،شراب آمد

قانون شکن عناصر کو گرفت میں جائے گا،ڈی پی او کوٹ ادو منصور قمر

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سٹی پولیس نے چور گینگ ،اشتہاری اورمنشیات فروش گرفتار کو گرفتار کر کے نقدی، لاکھوں کے مویشی اور پچاس لٹر شراب برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق مال مویشی چوری میں سرگرم گینگ کو پکڑ کر ملزموں سے لاکھوں روپے کی بھیڑیں اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی،یہ گروہ متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ اے کیٹیگری کے اشتہاری کو گرفتار کیا گیا جو وکلاء کے ساتھ ڈکیتی اور فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے مقدمے میں مطلوب تھا، ملزم طویل عرصہ سے فرار تھا جسے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔دو منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں پکڑکر 50 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔دونوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور قمر نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی بھی شخص گرفت سے نہیں بچ سکے گا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں