مختلف واقعات،ملزموں کادو بہنوں سمیت تین خواتین پر تشدد

مختلف واقعات،ملزموں کادو بہنوں سمیت تین خواتین پر تشدد

پولیس نے عرفان شاہ ا ور وریام کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے

گگومنڈی (نامہ نگار) نواحی علاقوں میں اوباش ملزموں نے دو بہنوں سمیت تین خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں 213ای بی کی رہائشی بشریٰ بی بی اپنی چھوٹی بہن سدرہ کے ہمراہ گلی میں جا رہی تھیں کہ سید عرفان شاہ نے ان سے چھیڑچھاڑ شروع کی۔ اعتراض کرنے پر ملزم طیش میں آ گیا اور دونوں بہنوں کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران ملزم نے ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے ، جس کے باعث دونوں نیم برہنہ ہو گئیں۔اسی طرح چک نمبر 225ای بی کی سونیا زوجہ منیر شیخ مقامی زمیندار کے کھیت سے ساگ توڑ رہی تھی کہ وریام ولدرشید نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور لہولہان کر دیا۔پولیس نے دونوں واقعات کے حوالے سے مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ علاقہ مکینوں نے ملزموں کے خلاف فوری گرفتاری اور متاثرہ خواتین کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں