گورنمنٹ کالج خانیوال، پوزیشن ہولڈر زمیں اسنادوانعامات تقسیم

گورنمنٹ کالج خانیوال، پوزیشن ہولڈر زمیں اسنادوانعامات تقسیم

جن طلبہ نے پوزیشن نہیں لی وہ مزید محنت کر یں، ڈائریکٹر کالجزطاہر سلطان

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ بوائز کالج میں تقسیمِ انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر کالجز ملتان طاہر سلطان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر فرسٹ ایئر میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ محمد شاہ، محمد طحہ، علی حسین، محمد احمد، یحییٰ الیاس، محمد عباس، محمد عتیق اللہ، محمد ارحم اور مامور حسین کو انعامات دئیے گئے ۔اسی طرح سیکنڈ ایئر میں پوزیشن لینے والے محمد آزاد، شرجیل زاہد، عبدالرحمن، بلال اسلم، عبدالمعیز، علی رضا، محمد ارشد، محمد عامر اور محمد فرحان میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز ملتان طاہر سلطان، ڈپٹی ڈائریکٹر خانیوال حافظ تاج الدین اور پرنسپل خلیق الرحمن نے کہا کہ ایسے پروگراموں کا مقصد پوزیشن ہولڈرز طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ جن طلبہ نے اس بار پوزیشن نہیں لی وہ مزید محنت کر کے بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں،کالج کے شاندار نتائج اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی لگن کا نتیجہ ہیں۔پرنسپل پروفیسر خلیق الرحمن نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں وائس پرنسپل ملک طفیل، سلیم اختر، پروفیسر راؤ رونق، پروفیسر احمد رضا، کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد فیصل، چیف پراکٹر محمد یونس، پروفیسر کاشف پراچہ، پروفیسر عامر شاہ، پروفیسر انور ساجد سمیت طلبہ اور والدین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں