بار لائبریری کو جدید خطوط پر استوار کرینگے ، ثمر فاطمہ

بار لائبریری کو جدید خطوط  پر استوار کرینگے ، ثمر فاطمہ

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی)ثمر فاطمہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ بار کی لائبریری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ، فعال اور۔۔

 مؤثر بنانا ان کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منظم اور جدید لائبریری وکلاء کی پیشہ ورانہ ترقی اور علمی معیار کے لیے ناگزیر ہے ۔انہوں نے ریفرنس بکس کی اپ ڈیٹنگ، ڈیجیٹل سرچ سسٹم، آن لائن لیگل سورسز تک رسائی اور نوجوان وکلاء کیلئے ریسرچ سپورٹ سسٹم قائم کرنے کا وعدہ کیا۔ لائبریری کے اوقات کار اور مواد کی ترتیب بھی بہتر کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں