سینکڑوں مستحقین میں گرم بستر اور ضروری سامان تقسیم
وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی)سخت سردی کے پیش نظر الخدمت فاؤنڈیشن نے حلقہ پی پی 232 ماچھیوال میں سینکڑوں مستحقین میں گرم بستروں اور۔۔
ضروریات زندگی کا سامان تقسیم کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر جے آئی یوتھ، ضلعی صدر کسان بورڈ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی اور تنظیم کے اقدامات کو سراہا۔مستحقین نے الخدمت فاؤنڈیشن کے اس اقدام پر خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں ضلعی قائدین اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود رہیں۔