شیخ محمد نعیم پاشا کے بہنوئی کی وفات پر اظہار تعزیت
میلسی (نامہ نگار )چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر شیخ محمد نعیم پاشا کے بہنوئی کی وفات پر مرکزی تنظیم انجمن تاجران کے۔۔
بانی چیئرمین اور اتفاق انڈسٹریز کے سی ای او وسیم احمد شیخ،چیئرمین احتساب کمیٹی محمد اسلم خان یوسفزئی ودیگر نے ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔