مسیحی آبادیوں، قبرستانوں اور چرچز میں صفائی کا آغاز
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کرسمس پر مسیحی برادری کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے خصوصی صفائی مہم شروع کر دی ہے ۔۔۔
ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت خصوصی صفائی پلان تشکیل دینے کی ہدایت کی جس پر ستھرا پنجاب ٹیموں نے مسیحی آبادیوں، قبرستانوں اور چرچز کے اطراف صفائی کا کام شروع کر دیا ہے ۔ڈسٹرکٹ آپریشن منیجر عثمان خورشید نے مختلف مسیحی بستیوں کا دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔