عوامی فلاحی منصوبوں کو آگے بڑھایا جائے گا:ڈی سی مظفر گڑھ
یو این اہ سی ایچ اے کے نمائندوں کیساتھ میٹنگ، سیلاب متاثرین کی بحالی کا جائزہ
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے کہا ہے کہ سیلاب جیسی بڑی قدرتی آفت کے دوران اور اس کے بعد بین الاقوامی و قومی غیر سرکاری تنظیموں کے باہمی تعاون سے متاثرہ علاقوں میں مؤثر رسپانس اور بحالی کے اقدامات ممکن بنائے گئے جس پر این جی او سیکٹر کا کردار قابلِ تحسین ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے رابطہ برائے انسانی امور (UNOCHA) کے نمائندگان کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں آئی او ایم، یونیسف، کیئر، ایف ڈی او، ، اسلامک ریلیف، ایف اے او اور دوآبہ سمیت مختلف بین الاقوامی و مقامی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع مظفرگڑھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے کہا کہ فلاحی منصوبوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔