خاتون، بچے سمیت 4افراد اغوا، مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر)شہر میں اغوا کے مختلف واقعات کے بعد پولیس نے چار نامزد اور دیگر نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔۔۔۔
ڈی ایچ اے پولیس کو جواد نے اطلاع دی کہ سعد احمد کو اغوا کیا گیا ۔ بستی ملوک پولیس کو ساجد نے بتایا کہ ان کی بیوی اور بچے ملزم جنید اور نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہو گئے ۔ صدر شجاع آباد پولیس کو نسرین نے اطلاع دی کہ نامعلوم ملزم نے ان کی بیٹی کو اغوا کر لیا۔