اغواء میں ملوث ملزم سمیت دو گرفتار
بورے والا (نمائندہ دنیا)پولیس نے مختلف کارروائیوں میں لڑکی کے اغواء میں ملوث شخص سمیت دو ملزم گرفتار کرلئے ۔۔۔۔
تھانہ گگو پولیس نے نابالغ طالبہ کے اغواء میں ملوث اشفاق عرف ثقلین کو اڈہ کوارٹر سے گرفتار کر کے تلاشی لی تو ملزم سے ناجائز اسلحہ بھی برا ٓمد ہو گیا۔ تھانہ ماڈل ٹاؤ ن پولیس نے معصوم شاہ روڈ پر شراب کشید کر نے والی منی فیکٹری پر چھاپہ مار ا اور ملزم شکیل طورکو پکڑلیا۔کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے موقع پر موجود 10لٹر شراب اور 20لٹر لاہن تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔