تاجروں کی جان و مال کا تحفظ پہلی ترجیح ،ڈی پی او خانیوال

 تاجروں کی جان و مال کا تحفظ  پہلی ترجیح ،ڈی پی او خانیوال

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈی پی او خانیوال اسماعیل کھاڑک کی زیر صدارت چیمبر آف کامرس، سمال انڈسٹریز اور انجمن تاجران کے عہدیداروں کی میٹنگ ہوئی۔۔

جس میں ایس ڈی پی او خالد جوئیہ ودیگر پولیس افسروں نے شرکت کی ،تاجروں کے سکیورٹی مسائل،امن و امان کی مجموعی صورتحال اور کاروباری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تاجروں نے کاروباری مراکز، مارکیٹوں اور صنعتی علاقوں میں سکیورٹی انتظامات، ٹریفک مسائل اور پولیس کے ساتھ بہتر رابطہ کاری کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔ڈی پی او نے کہا کہ تاجروں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی پہلی ترجیح ہے ، امن و امان اور معاشی استحکام کیلئے پولیس اور تاجر برادری کا باہمی تعاون ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں