میپکو ریجن میں بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا گیا
ملتان (خصوصی رپورٹر) میپکو کے ترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں، کریش مینٹی نینس پروگرام، گرڈ سٹیشنوں کی سالانہ و ششماہی مرمت اور۔۔
ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی مختلف فیڈرز سے 17 اور 18 دسمبر 2025ء کو مخصوص اوقات میں بند رہے گی۔17 دسمبر کو ملتان سرکل کے 11 کے وی ایم پور، عثمانیہ بازار، کوٹلہ وارث شاہ اور ہیڈ سکندری فیڈرز سے صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔