پلاٹ کا جھانسہ دیکر رشوت لینے والے ملازم کی ضمانت خارج
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن نے پلاٹ الاٹمنٹ کے نام پر رشوت لینے والے پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے۔۔۔
ملازم غلام حسین کی ضمانت خارج کردی۔ مذکورہ ملزم کیخلاف سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خانیوال کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 17/25 درج اور 27 نومبر 2025 کو ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔اینٹی کرپشن نے نشان زدہ ایک لاکھ روپے کے پانچ ہزار والے بیس نوٹ سول جج کی موجودگی میں برآمد کیے ۔ ملزم پر الزام ہے کہ وہ پانچ مرلے کا پلاٹ الاٹ کروانے کا جھانسہ دے کر سائلین سے رشوت وصول کرتا رہا اور انکار پر بلیک میل کرتا تھا۔سپیشل جج اینٹی کرپشن نے ملزم کی ضمانت خارج کر دی ۔