ڈاکو سپیئرپارٹس کی دکان سے چار لاکھ نقدی، سامان لوٹ کر فرار

ڈاکو سپیئرپارٹس کی دکان سے چار  لاکھ نقدی، سامان لوٹ کر فرار

ماچھیوال (نامہ نگار)ماچھیوال میں سرِشام اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی واردات میں دکان دار لاکھوں روپے نقدی اور موبل آئل سے محروم ہو گیا۔ ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد بوٹا آرائیں نے مین ون وے روڈ پر پاک مدینہ آٹوز کے نام سے سپیئر پارٹس کی دکان بنا رکھی ہے ، جہاں دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد پہنچے ۔مسلح افراد نے دکان مالک کو گن پوائنٹ پر قابو میں لے کر چار لاکھ روپے نقدی اور موبل آئل کی گیلنیں چھین لیں اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ واردات کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں