ایک رات تین ڈکیتیاں، پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان

 ایک رات تین ڈکیتیاں، پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان

مسلح افراد نقدی، موبائل فونز ،قیمتی سامان لوٹ کر فرار، شہری عدم تحفظ کا شکار

گگومنڈی(نامہ نگار)ایک ہی رات میں ڈکیتی کی تین وارداتیں،شہری نقدی ،موبائل فونز ودیگر سامان سے محروم،مقامی پولیس کنٹرول کرنے میں ناکام۔چار ڈاکو چک نمبر 169 ای بی کے رہائشی محمد عمران سے موبائل فون اور 38 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔اڈا مانا موڑ چک نمبر 203 ای بی میں چا ر ڈاکوؤں نے جنرل سٹور میں گھس کر دکاندار اور اس کے بیٹے کو یرغمال بناکر ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان اور ایک لاکھ روپے نقدی لوٹ لوٹ لی۔چا ر مسلح افراد ایک میڈیکل سٹور سے گن پوائنٹ پرادویات، سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ،قریبی لوگ موقع پر پہنچے مگر پولیس بروقت نہ پہنچ سکی ۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک ہی تھانہ کی حدود میں ایک ہی رات میں تین ڈکیتیوں کا ہونا پولیس کی ناقص حکمت عملی، کمزور گشت اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف عدم سنجیدگی کا واضح ثبوت ہے ، ڈی پی او وہاڑی اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کر کے عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں