مونڈکا ،ہائی سکول خانگڑھ میں نوتعمیر شدہ پرپز ہال کا افتتاح

مونڈکا ،ہائی سکول خانگڑھ میں نوتعمیر شدہ پرپز ہال کا افتتاح

الیکٹرسٹی اپ گریڈیشن سے وولٹیج کا مسئلہ حل کردیا،نوابزادہ افتخار احمد خان

 مونڈکا(نامہ نگار)مونڈکا ،ہائی سکول خانگڑھ میں نوتعمیر شدہ پرپز ہال کا افتتاح۔پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے ایم این اے و سیکر ٹری اطلاعات پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نوابزادہ افتخار احمد خان نے گورنمنٹ ہائی سکول خانگڑھ میں چار کروڑ کی لاگت سے نو تعمیر شدہ پرپز ہال کے افتتاح کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روہیلانوالی کا الحاق علی پور سے ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا رہتا نئی سب ڈویژنوں کے قیام کے بعد روہیلانوالی کو مظفرگڑھ میں شامل کر کے ایکسین آفس کا قیام خانگڑھ میں کر کے روہیلانوالی کے عوام کو دور دراز سفر کی پریشانیوں سے ریلیف دیا گیا ،اسی طرح تیس سال پرانی سوئی گیس کی پائپ لا ئن 72کلومیٹر کروڑوں کی لاگت سے تبدیل کر کے گیس صارفین کو گیس کی بندش پریشر میں کمی کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے ۔ کنکریٹ روڈ ایک کلومیٹر اور بارشی پانی کی نکاسی کے کھال اور کنکریٹ روڈ کی تعمیر کے خطیر فنڈنگ تعمیر جاری ہے ،شاہ جمال گریڈ سٹیشن بھی نئے سال میں فنکشنل ہو جائیگا۔اربوں کی لاگت سے حلقہ میں الیکٹرسٹی اپ گریڈیشن سے وولٹیج کا مسئلہ مستقل حل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں