موٹروے پولیس کی آگاہی مہم، کیو آر کوڈ متعارف

موٹروے پولیس کی آگاہی  مہم، کیو آر کوڈ متعارف

سکندرآباد (نامہ نگار)موٹروے پولیس کی آگاہی مہم، کیو آر کوڈ متعارف ،اس کوڈ کے ذریعے سوشل میڈیا تک رسائی اور دھند سے بچاؤ کی بریفنگ دی گئی۔۔۔

موٹروے پولیس نے شیر شاہ انٹرچینج ساؤتھ پر خصوصی آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔ یہ مہم ایم فائیو سیکٹر ون کی جانب سے روڈ یوزرز کو موٹروے پولیس سے براہِ راست منسلک کرنے کے لیے ترتیب دی گئی۔آگاہی سیشن کے دوران مسافروں کو بتایا گیا کہ وہ کس طرح اپنے موبائل فون کے ذریعے کیو آر کوڈ اسکین کر کے موٹروے پولیس کے آفیشل واٹس ایپ چینل، فیس بک اور انسٹاگرام پیجز کو فالو اور سبسکرائب کر سکتے ہیں۔ اس سہولت کے ذریعے مسافروں کو روڈ کی صورتحال، ٹریفک اپ ڈیٹس اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے متعلق بروقت معلومات حاصل ہو سکیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں