بلدیہ دکانوں کے کرایہ کا مسئلہ حل کرانے پر اظہار تشکر

بلدیہ دکانوں کے کرایہ کا مسئلہ حل کرانے پر اظہار تشکر

تاجررہنماؤں کی ثاقب خورشید سے ملاقات، گلدستے پیش، مٹھائی تقسیم

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی کی قیادت میں دیگر عہدیداروں میاں ساجد آصف،راؤ خلیل احمد،اکبر علی سندھو،راؤ محمد اسحاق نمبردار،علامہ افضل ہاشمی،شیخ ظفر شہزاد درجنوں دوکانداروں کے ہمراہ ایم پی اے کے دفتر پہنچ کر بلدیہ دکانوں کے کرایہ کا مسئلہ حل کرانے کے لیے بھر پور کوششوں پر میاں ثاقب خورشید،چودھری امجد علی جاوید، میاں نیرب خورشید کا شکریہ ادا کیا ، گلدستے پیش کرکے ہار پہنائے اور مٹھائی تقسیم کی مسلم لیگ ن زندہ باد،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف زندہ باد ، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید زندہ باد کے نعرے لگائے اس موقع پر صدر قصاب ایسوسی ایشن حاجی اللہ دتہ ، صدر سٹیل ورکس چودھری شاہد پرویز،صدر پراپرٹی ایسوسی ایشن علی احمد صابر سمیت تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا عوامی مسائل کا بروقت حل اور شہر کی تعمیروترقی میری ہمیشہ اولین ترجیح رہی، بلدیہ دکانوں کے کرایوں کا مسئلہ سابق حکومت کے ایک ظالمانہ فیصلہ کے نتیجہ میں بنا ،تاجر برادری کے مطالبہ پر میں اور ایم پی اے چودھری امجد جاوید نے ساتھی پارلیمنٹرین کے ساتھ ہر فورم پر آواز اٹھائی ۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور وزیر اعلیٰ ہماری بات کو سنا اور کرائے بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں