چور 3بکرے گاڑی میں ڈال کر فرار
ماچھیوال (نامہ نگار)کار سوار چور زمیندار خورشید کی حویلی سے 3بکرے گاڑی میں ڈال کر فرار ہوگئے۔۔
گاؤں 573 ای بی کے زمیندار چودھری خورشید آرائیں دوپہر کا کھانا کھانے تھوڑے ہی فاصلے پر موجود اپنے گھر گیا تو تقریباً دن بارہ بجے کے قریب چور 3 بکرے جن مالیت اڑھائی لاکھ روپے بنتی ہے ،گاڑی میں ڈال کر فرار ہوگئے ۔