نامزد سمیت نامعلوم ملزموں نے 2لڑکیاں اغوا کرلیں

 نامزد سمیت نامعلوم ملزموں  نے 2لڑکیاں اغوا کرلیں

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں ایک نامزد اور نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔۔۔

صدر پولیس کو ضمیر حسین نے بتایا کہ ملزم لقمان دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ان کے گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اور ان کی بیٹی کو زبردستی اغوا کرکے گاڑی میں بٹھا کر فرار ہوگیا۔اسی طرح ممتاز آباد پولیس کو سکینہ بی بی نے بتایا کہ ان کی بیٹی مدرسہ پڑھنے گئی تھی لیکن واپس نہ آئی، جسے نامعلوم ملزموں نے اغوا کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں