جعلی نکاح نامہ تیار کرنے پر خاتون سمیت 3افراد کیخلاف کارروائی
ملتان(کرائم رپورٹر)جعلی نکاح نامہ تیار کرنے کے الزام میں پولیس نے عورت سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
چہلیک پولیس کو سمیع الرحمن نے بتایا کہ ملزم نور ،لیلی اور اکبر نے جعلی نکاح نامہ تیار کرکے ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔