صوبائی محتسب ٹیم کل تحصیل آفس بارتھی کا دورہ کریگی
محکمہ جات کی شکایات، آغوش پروگرام اور دیگر سکیمز کے مسائل حل کئے جائینگے
ملتان (وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی محتسب پنجاب محمد سلیم کی سربراہی میں صوبائی محتسب پنجاب ملتان کی ٹیم 03 جنوری کو صبح 11 بجے تحصیل آفس بارتھی، تحصیل کوہ سلیمان، ضلع تونسہ میں شہریوں سے ملاقات کرے گی۔ٹیم کا مقصد صوبائی سرکاری محکموں کے خلاف شہریوں کی شکایات کا فوری اندراج اور ازالہ کرنا ہے ۔ اس موقع پر وہ افراد بھی اپنی مشکلات بیان کر سکتے ہیں جن کا کام کسی سرکاری محکمے میں رکا ہوا ہو، حاملہ خواتین جو آغوش پروگرام کے تحت رجسٹر ہیں اور ادائیگی نہیں ہو رہی، یا معذور افراد جن کے ہمت کارڈ سوشل ویلفیئر سے نہیں بن پا رہے ہوں۔اسی طرح حکومت پنجاب کی سکیم \\\"اپنی چھت اپنا گھر\\\" کے تحت قرضہ نہ ملنے والے افراد، محکمہ مال، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، محکمہ انہار یا پولیس کے خلاف شکایت رکھنے والے شہری بھی اپنی شناختی کارڈ کے ساتھ تحصیل آفس بارتھی تشریف لا سکتے ہیں۔ تمام شکایات کا فوری اندراج کیا جائے گا اور حل کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔شہری اپنی شکایات ہیلپ لائن 1050پر کال کر کے بھی درج کروانے کے اہل ہیں۔ محکمہ محتسب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شناختی کارڈ یا اس کی کاپی لازمی ساتھ لائیں تاکہ شکایات کا فوری اور درست ازالہ ممکن بنایا جا سکے ۔