معیاری تعلیم کے بغیر معاشرتی ترقی ممکن نہیں:نسرین اختر

 معیاری تعلیم کے بغیر معاشرتی  ترقی ممکن نہیں:نسرین اختر

جہانیاں (نمائندہ دنیا) اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول اینڈ کالج ٹھٹھہ صادق میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ ڈی ای او ایلمنٹری خانیوال نسرین اختر نے کہا کہ معیاری تعلیم کے بغیر معاشرتی ترقی ممکن نہیں، اور پرائیوٹ سیکٹر کے تعاون کے بغیر شرح خواندگی میں اضافہ ناممکن ہے۔۔

ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن جہانیاں ڈاکٹر سلیم اختر اور ڈپٹی ڈی او فی میل نمرہ فاطمہ نے طلبہ سے کہا کہ محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ چوہدری عبدالرحمن اور رانا ضیاء الرحمن نے سکول کی خدمات کی تعریف کی۔ تقریب میں طلبہ نے سبق آموز خاکے پیش کیے ، اور مہمان خصوصی نے مختلف کلاسز میں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے ۔ سکول انتظامیہ نے مہمانوں کو یادگاری شیلڈز سے نوازا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں